17؍مارچ 1886ء واپسی قادیان از ہوشیار پور مکتوب نمبر31ملفوف بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز عرصہ قریب ایک ہفتہ سے قادیان آگیا ہے۔ چند روز بباعث علالت طبع تحریر جواب سے قاصر رہا ہے۔ اب اہتمام رسالہ کی وجہ سے اشد کم فرصتی ہے ۔میری دانست میں آپ کا رسالہ کے لئے روپیہ بھیجنا اُس وقت مناسب ہے جب رسالہ تیار ہو جاوے کیونکہ بغیر تیاری اس کا تخمینہ معلوم نہیں ہو سکتا اور انشاء اللہ اب عنقریب چھپنا شروع ہو گا اور میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا وند کریم جل شانہ آپ کو تردّدات پیش آمدہ سے مخلصی عطا فرماوے ۔آمین ثم آمین بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون ۔زیادہ خیریت ہے۔ 22؍مارچ1886ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ (مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر476مکتوب نمبر 31) ٭…٭…٭