ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حضرت ابو ہريرہؓ بيان کرتے ہيں کہ آنحضرت صلي اللہ عليہ و سلم نے فرمايا:

جس دن اللہ تعاليٰ کے سايہ کے سوا کوئي سايہ نہيں ہو گا۔ اس دن اللہ تعاليٰ سات آدميوں کو اپنے سايۂ رحمت ميں جگہ دے گا۔ اوّل امامِ عادل۔دوسرے وہ نوجوان جس نے اللہ تعاليٰ کي عبادت کرتے ہوئے جواني بسر کي۔تيسرے وہ آدمي جس کا دل مسجدوں کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ چوتھے وہ دو آدمي جو اللہ تعاليٰ کي خاطر ايک دوسرے سے محبت کرتے ہيں، اسي پر وہ متحد ہوئے اور اسي کي خاطر وہ ايک دوسرے سے الگ ہوئے۔ پانچويں وہ پاک باز مرد جس کو خوبصورت اور بااقتدار عورت نے بدي کے لیے بلايا ليکن اس نے کہا ميں اللہ تعاليٰ سے ڈرتا ہوں۔ چھٹے وہ سخي جس نے اس طرح پوشيدہ طور پر اللہ تعاليٰ کي راہ ميں صدقہ ديا کہ اس کے بائيں ہاتھ کو بھي خبر نہ ہوئي کہ اس کے دائيں ہاتھ نے کياخرچ کیا ۔ساتویں وہ مخلص جس نے خلوت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کیا اور اس کی محبت اور خشیت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

(مسلم کتاب الزکوٰۃ باب فضل اخفاء الصدقۃ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button