یورپ (رپورٹس)

فیرو آئی لینڈز میں شعبہ تبلیغ جرمنی کی مساعی: وزیراعظم و اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں جماعتی لٹریچر پیش کرنے کا موقع

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

Faroe Islands نارتھ اٹلانٹک سمندر میں آئس لینڈ اور ناروے کے درمیان ایک چھوٹا سا ملک ہے جو 18؍چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے۔ اس کو عالمی سطح پر ڈنمارک کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور ملک کا انتظام منتخب وزیراعظم کے ہاتھوں میں ہے۔ آبادی پچاس ہزار کے قریب ہے۔ ملک کے دارالحکومت کا نام Torshaun ہے۔ Faroese زبان ڈینش سے ملتی جلتی اور سکہ رائج الوقت Faroese Krona ڈینش کرونے کے برابر ہے۔ دونوں کرنسیوں کو ایک جیسی اہمیت حاصل ہے۔ آبی پرندوں کا نظارہ کرنا ہو تویہ بہترین جگہ ہے۔ یہاں کے عوام اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔ اکثریت کا تعلق عیسائی فرقہ پروٹیسٹنٹ اور مارٹن لوتھر کو ماننے والے ہیں۔ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار ماہی گیری پر ہے۔

یہاں گزشتہ چند برسوں سے شعبہ تبلیغ جرمنی کی زیر نگرانی تبلیغی کاوشیں جاری ہیں۔ مکرم ڈاکٹر عبدالشکور اسلم اور مکرم راجہ منیر احمد صاحب وقتاً فوقتاً تبلیغی دورے کرتے رہے۔ شہروں میں لٹریچر تقسیم کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان اور دو شہروں کے میئر صاحبان اور وکلاء تک اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق پائی جس کے نتیجے میں بفضل خدا Faroe Island میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے اور چار افراد پر مشتمل خاندان نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ۔ گذشتہ سال سے اس ملک میں جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مکرم حافظ فرید احمد خالد نیشنل سیکرٹری تبلیغ اور مکرم راجہ منیر احمد نے 16سے 19 دسمبر 2019ء کو یہاں کا دورہ کیا تاکہ وہاں جماعتی سنٹر کے قیام اور مربی سلسلہ کے لیے مشن ہاؤس کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ اس دورے کے دوران جماعتی وفد کو چار ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ پارلیمنٹ کے سپیکر Mr. Jogvan A Lakyuni اور وزیراعظم Mr. Barour A Steig سے ملاقات کرنے کا موقع میسر آیا۔ وزیراعظم نے وفد کے ساتھ 25منٹ ملاقات کی جس کے دوران ان کو جماعت کا تفصیلی تعارف کروایا گیااور حضور انور کی کتاب World Crisis and the Pathway to Peaceتحفہ میں دی گئی۔ اسی طرح دونوں احمدی احباب کو پارلیمنٹ کی کارروائی کےد وران وہاں بیٹھنے کا موقعہ میسر آیا اور اس دوران ممبران پارلیمنٹ اُن سے مل کر معلومات حاصل کرتے رہے۔ممبران پارلیمنٹ کو جماعتی وفد کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد دنیا کے اس حصے میں جماعت کی رجسٹریشن کروانے کی کوششوں میں برکت ڈالے اور وہاں جلد مشن ہاؤس اور مسجد کی تعمیر کی توفیق عطا کرے۔ (آمین)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button