خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (18؍مارچ 2017ء)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 18 مارچ2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ ثمرہ مبشر کا ہے جو مبشر احمد شاہد صاحب (کینیڈا)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ندیم احمد خان کے ساتھ پانچ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہےجو اس سال جامعہ احمدیہ سے فارغ ہوئے ہیں اور یہ وسیم احمد خان صاحب کے بیٹے ہیں۔ دلہن کے وکیل وسیم احمد شاہد صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھردلہے کے متعلق فرمایا:

یہ ہمارے مربی بھی ہیں ۔ اس سال فارغ ہوئے ہیں اور ان کے بھائی احسان احمد خان لاہور کے شہداء میں شامل تھے۔ وہاں شہید ہوئے تھے۔ اسی طرح یہ صحابی کے خاندان میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کی نسلوں کو بھی اپنے آباؤاجداد کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ رجاء احسان (واقفۂ نو )کا ہے جو احسان اللہ صاحب (کینیڈا)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم صباحت علی کے ساتھ پانچ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہےجوجامعہ احمدیہ کینیڈا کے طالب علم ہیں اور چوہدری لیاقت علی راجپوت صاحب کے بیٹے ہیں۔ دلہن کے وکیل رفیق احمد جاوید صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ماریہ حفیظ (واقفۂ نو)کا ہے جومکرم مرزا حفیظ احمد صاحب (کارکن دفتر امیر صاحب یوکے )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم فرخ افتخار(واقف نو)ابن مکرم افتخار احمد کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ جس کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی حاصل کی۔

(مرتبہ: ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔ انچارج شعبہ ریکاڑد، دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close