اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے: مورخہ 04؍ تا 06؍نومبر2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭…06؍ نومبر 2019ءبروز بدھ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ عالیہ شہزاد صاحبہ (اہلیہ مکرم علی شہزاد صاحب۔ ہاؤنسلو ساؤتھ، لندن) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔ (٭…حضور انور نے مورخہ 31؍ اکتوبر بروز جمعرات کو نمازِ مغرب کے بعد مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر ربیع الاوّل کا چاند دیکھ کر دعا کی۔) اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا ٭…٭…٭