ارشادِ نبوی

ارشاد ِنبوی ﷺ

اس حدیث کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

حضرت جابر ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے تھے کہ مجھے خدا کی طرف سے پانچ ایسی باتیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی اَور نبی کو عطا نہیں ہوئیں۔ اول مجھے ایک مہینے کی مسافت کے اندازے کے مطابق خداداد رعب عطا کیا گیا ہے ۔ دوسرے میرے لیے ساری زمین مسجد اور طہارت کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔ تیسرے میرے لیے جنگوں میں حاصل شدہ مال غنیمت جائز قرار دیا گیا ہے۔ حالانکہ مجھ سے پہلے وہ کسی کے لیے جائز نہیں تھا ۔ چوتھے مجھے خدا کے حضور شفاعت کا مقام عطا کیا گیا ہے اور پانچویں مجھ سے پہلے ہر نبی صرف اپنی خاص قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا ۔ لیکن مَیں ساری دنیا اور سب قوموں کے لیے مبعو ث کیا گیا ہوں۔(بخاری)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button