اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے: (نظارت امورِ عامہ، صدر انجمن پاکستان ربوہ) جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین (ناظر امورِ عامہ) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حضرت امام جماعت احمدیہ سے منسوب ایک جعلی خط شئیر کیا جا رہا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے مربیان کو مخاطب کرتے ہوئے مولوی فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کی ہدایت کا ذکر ہے۔ مذکورہ جعلی خط بالکل بے بنیاد اور شر انگیز ہے۔ جماعت احمدیہ اس احمقانہ اور جہالت پر مبنی شر انگیز مہم کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہوئے مذمت کرتی ہے۔ جماعت احمدیہ کبھی بھی کسی لحاظ سے اس قسم کی سرگرمیوں کی نہ تو حمایت کرتی ہے نہ ان میں ملوث ہوتی ہے۔ اس لیے اس قسم کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں ایک محبّ وطن اور پُرامن جماعت کو گھسیٹنا شرم ناک اور مذموم حرکت ہے۔ اس کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔###