افریقہ (رپورٹس)

نائیجر میں نو مبائع بچوں کی تقریب آمین

(عدیل احمد رضا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

مورخہ 28؍ جولائی 2019ء بروز اتوار نائیجر کے دوسو ریجن میں 19 بچوں اور بچیوں کی تقریبِ آمین کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں 5 خدام، 6 اطفال اور 8 ناصرات شامل تھیں، ان سب کا تعلق ریجن دوسو کے مختلف دیہات سے تھا۔ ان میں اکثریت ان نو مبائع بچوں کی تھی جو بارہ سے پندرہ سال کی عمر میں ہونے کے باوجود قرآنِ کریم ناظرہ بالکل نہیں جانتے تھے، چنانچہ معلمین کرام کے ذریعہ انہیں قاعدہ یسرنا القرآن پڑھانے سے آغاز کروایا گیا۔ الحمد للہ 13 بچوں نے آٹھ ماہ اور 4 نے ایک سال کے اندر قاعدہ یسرنا القرآن مکمل پڑھنے کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم ناظرہ کا ایک دور بھی مکمل کیا۔ ان بچوں کو قرآنِ کریم پڑھانے کی توفیق مکرم خالدو آدمو صاحب زعیم انصار اللہ دوسو ،مکرم علی سعیدو صاحب معلم سلسلہ اور خاکسار کو حاصل ہوئی۔ تقریبِ آمین میں مکر م شاکر مسلم صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجر اور مکرم اصغر علی بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ نے شرکت کی۔ مکرم امیر صاحب نے سب بچوں سے قرآنِ کریم سُنا اور اسناد تقسیم کیں اور آخر میں دعا کروائی۔ اس تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ دیگر چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی ۔ آخر پر خاکسارنے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیااور چھوٹے بچوں کو بھی جلد از جلد قرآنِ کریم کا پہلا دَور مکمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ ایک مقامی اخبار Niger Times نے اپنے ہفت روزہ شمارہ میں اس تقریب کی خبر کو تصویر کے ساتھ شائع کیا اور جماعتِ احمدیہ میں جاری بچوں کی تقریبِ آمین جیسی خوبصورت روایت کو بہت سراہا، یہ اخبار دارالحکومت نیامے سے شائع ہوتا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کثرت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب بچوں کو قرآنِ کریم پڑھنے، اس کا ترجمہ سیکھنے اور اِس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اسماء اطفال

1۔عبد الجلیل ہما۔2۔عبد الناصر مہمن۔3۔محمد عبد الرحمٰن۔ 4۔ ابراھیم سون اللہ۔5۔عبدالسلام سعیدو۔6۔محمدو ہما۔

اسماء خدام

1۔عبدالرحمٰن عمرو۔2۔اسحاقا جیبو۔3۔ابراھیم حسن۔ 4۔سعد محمد۔5۔محمد جعفر۔

اسماء ناصرات

1۔اُم الکائروسابو۔2۔کبریٰ سابومہمن۔3۔زینب موسیٰ ابراھیم۔4۔طیبہ سابو۔5۔راشدہ صالح۔6۔شریفۃ یوسف۔7۔ حبیبۃ حسن۔8۔لحان ادامہ۔9۔طاہر صالح

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button