خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم مئی 2016ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ فا طمہ حانیہ احمدبنت مکرم چوہدری سرفراز احمد کا ہے۔ ان کا نکاح عزیزم ناصر احمد جاویدواقف نو ابن مکرم نعیم احمد جاوید صا حب جرمنی کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پرطے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکا ح عزیزہ رعنا عودہ احمد بنت مکرم محمد شریف عودہ صاحب کا ہے جو عزیزم احمد نورالدین جہانگیر خان ابن مکرم عبد الغنی جہانگیر خان صاحب کے ساتھ چار ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ امتہ الحیٔ عودہ بنت مکرم محمد شریف عودہ صاحب کاہے جو عزیزم محمود باش ابن مکرم زکی باش کبابیر کے ساتھ دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نےفریقین کے مابین اس نکاح کا ایجاب و قبول انگریزی میں کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ نادیہ سمرین بنت مکرم رشید احمد خان صاحب آف شب قدر حال ہالینڈ کا ہے جوعزیزم انیب احمد بھٹی ابن مکرم منظور احمد صاحب ہالینڈ کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ زیبا مختار بھٹہ بنت مکرم مختار احمد صاحب بھٹہ مرحوم جرمنی کا ہے جوعزیزم طیب احمد طاہر ابن مکرم عبدالقدوس قمرجاوید صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

ان رشتوں کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرلیں۔اللہ تعالیٰ ان دونوں یا تمام نکاح جو طے پائے ہیں ان کے فریقین کو ایک دوسرے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائےاور آئندہ نسلوں کی بھی نیک تر بیت کرنے والے ہوں اور جماعت اور خلافت سے جوڑے رکھنے والے ہوں ۔ دعا کر لیں ۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button