حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ منبر پر کھڑے ہو کر بآواز بلند فرمایا: جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر چھپے عیوب کو لوگوں پر ظاہر کر کے اس کو ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔ (جامع ترمذی کتاب البر و الصلۃ باب ما جاء فی تعظیم المومن حدیث نمبر 1955)