حضرت معقل بن یسار ؓبیان کرتے ہیںکہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ’’ جس کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا نگران اور ذمہ دار بنایا ہے وہ اگر لوگوں کی نگرانی ، اپنے فرض کی ادائیگی اور ان کی خیرخواہی میں کوتاہی کرتاہے تو اس کے مرنے پر اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت حرام کر دے گا اور اسے بہشت نصیب نہیں کرے گا‘‘۔ (مسلم کتاب الایمان باب استحقاق الوالی الغاش لرعیۃ النار)