جماعت احمدیہ فن لینڈ کے واقفین نو اور واقفات نو کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۳ء
الله تعا ليٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمديہ فن لينڈ کو ۱۶و۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو دارالحکومت ہيلسنکي ميں جماعت کے نماز سنٹر ميں واقفين نو کا سالانہ اجتماع منعقدکرنے کي توفيق ملي۔ واقفين نو کا يہ آٹھواں جبکہ واقفات نو کا يہ ساتواں اجتماع تھا۔
اس اجتماع ميں وقف نو سيمينار بھي منعقد ہوا جس ميں لقمان احمد کشور صاحب انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ نے آ ن لائن شموليت اختیار کي اور واقفين نو اور ان کے والدين سے سيمينار ميں تقریر کی۔
اجتماع کے پہلے روز نماز تہجد ادا کي گئي۔ افتتاحي تقريب کا آ غا زصبح ساڑھے نو بجے تلاوت قرآن کريم و نظم سے ہوا۔ بعدازاں خاکسار (نيشنل سیکرٹری وقف نو) نے واقفين نو کو خوش آمديد کہا اور اجتماع کے دو دن کے پروگرام کے بارے ميں بتايا۔ اس کے بعد مصور احمد شاہکار صاحب مبلغ سلسلہ نے افتتاحي تقرير ميں واقفين نو کو حضور انور ا يد ہ الله تعا ليٰ بنصرہ العزيز کي نصائح کي روشني ميں ان کي ذمہ داريوں اور تربيتي امور سے متعلق آگا ہ کيا۔ بعد ازاں نماز سنٹر کے دونوں اجتماع ہالز ميں واقفین اور واقفات نو کے علمي مقابلہ جات ہوئے۔ واقفين نو کے علمي مقابلہ جات کے ليے عمروں کے حساب سے پانچ نصاب تيار کيے گئے۔ نيز واقفين نو اور واقفات نو کے پانچ گروپس بنائے گئے۔ ان گروپس کے علمي مقابلہ جات کروائے گئےجن میں مقابلہ تلاوت قرآن مجيد، نظم، تقرير في البديہ اور ديني معلومات شامل تھے۔ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ فن لينڈ کي زيرِنگراني واقفات نو کے علمي مقابلہ جات ہوئے۔ اس ميں چھوٹي عمر کے واقفين نو بچوں نے بھي حصہ ليا۔ اس کے بعد ڈيڑھ بجے نماز ظہر اور عصر ادا کي گئي پھر شاملین کی خدمت میں کھانا پيش کيا گيا۔
پونے تين بجے ۱۵؍ سال سے زائد عمر کے واقفین نو ورزشي مقابلہ جات کے ليے سپورٹس ہال چلے گئے اور نماز سينٹر ميں بڑی عمر کی واقفات نو کے علمي مقابلہ جات اور چھوٹے بچوں کے کھيلوں کے مقابلے ہوئے۔
شام چھ بجے وقف نو سيمينار کي تقريب منعقد ہوئي جس ميں مہمان خصوصي انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ آن لائن مدعو تھے۔ اس سیمینار ميں واقفين کے والدين کو مدعو کيا گيا تھا۔ تلاوت اور نظم کے بعد خاکسار نے سالانہ کارگزاري رپورٹ پيش کي۔ مہمان خصوصی نے واقفين نو اور والدين کي ذمہ داريوں پر اپنی تقریر میں والدين کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کي نصائح کي روشني ميں بتايا کہ والدين کو کس طرح اپنے بچوں کي تربيت کرني چاہيے تاکہ وہ جماعت کا نيک اور مفيد وجود بن سکيں۔ دعا سے سیمینار کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد پوزیشن لینے والے چار سے پندرہ سال تک کے واقفین نو اور واقفات کو انعامات دیے گے۔ شام کے کھانے اور نماز مغرب و عشاء کي ادائیگی کے ساتھ اجتماع کے پہلے دن کا اختتام ہوا۔
اجتماع کے دوسرے دن بڑے واقفین نو کے علمي مقابلہ جات ہوئے اور واقفات نو لجنہ کے سپورٹس ہال ميں سپورٹس کے مقابلے ہوئے۔ ڈيڑھ بجے نماز ظہر و عصر ادا کي گئيں۔ دوپہر کے کھانے کے بعد اڑھائی بجے اجتماع کے اختتامي اجلاس کا انعقاد ہوا جس ميں مصور احمد شاہکار صاحب مبلغ سلسلہ نے وقف نو کي ذمہ داريوں پر تقرير کي۔ اس کے بعد صدر صاحب نے پوزیشن لینے والے پندرہ سال سے زائد عمر کے واقفين نو میں انعامات تقسیم کیے۔ دعا کے ساتھ آٹھواں سالانہ وقف نو اجتماع فن لينڈ خدا تعاليٰ کے فضل سےاپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمد لله
الله تعاليٰ کے فضل سے ۸۶؍ واقفين نوسميت اجتماع کي کُل حاضري ۱۴۷؍ رہي۔
(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)