یورپ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ ہالینڈ کے سالانہ ریفریشر کورس کا انعقاد

مکرمہ شمیم مظہر صاحبہ نائب صدر لجنہ اماءاللہ ہالینڈ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ ہالینڈ کو اپنا سالانہ ریفریشر کورس مسجد بیت النور، نن سپیت میں مورخہ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۵ء کومنعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

پروگرام کا آغاز صبح ساڑھےدس بجے تلاوتِ قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ بعد ازاں صدر لجنہ اماءللہ ہالینڈ مکرمہ امۃ القیوم مظفر صاحبہ نے مختصر افتتاحی تقریر میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سال ۲۰۲۰ء کے ریفریشر کورس پر ملنے والے پیغام سے چند زریں نصائح سے ممبرات کو آگاہ کیا۔ دعا کے بعد تقریباً تمام شعبہ جات نے مختصراً اپنی اس سال کی پلاننگ پیش کی۔ اس دوران وقت کی مناسبت سے ایک دلچسپ اور معلوماتی کوئز پروگرام بھی کیا گیا اور شعبہ صحت جسمانی کی طرف سے یوگا کی ایک چھوٹی مشق بھی کروائی گئی۔

پہلے اجلاس کے اختتام پر نیشنل سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ نے گذشتہ سال کی چار مثالی ناصرات کا اعلان کیا اور صدر لجنہ اماءاللہ ہالینڈ نے انہیں اعزازی ٹرافیاں دیں۔

نماز اور کھانے کے وقفہ کے بعد شعبہ تعلیم، تبلیغ، مال، وصیت، تجنید، ناصرات نے تفصیل سے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق آگاہی دی۔ آخر پر ریفریشر کورس میں شامل ممبرات کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے گئے۔

اللہ تعالیٰ تمام لجنہ ممبرات کو خلافت کی راہنمائی میں اسلام احمدیت کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق فرمائے۔آمین

(رپورٹ: امۃ القیوم مظفر۔ صدر لجنہ اماءاللہ ہالینڈ)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ مالٹا کے ساتویں جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button