مدرسۃ الحفظ گھانا کے دو طلباء کا تکمیلِ حفظ قرآن۔ کُل تعداد ۱۰۰حفاظ

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍دسمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار مدرسۃ الحفظ کے طالبعلم عزیزم عبد الباسط اسحاق ولد محترم عبد الرزاق اسحاق اور مورخہ ۲۳؍دسمبر بروز منگل عزیزم مبارک احمد اپوکوآنٹی (Mubarak Ahmed Opoku Anti) ولد مکرم احمد آنٹی (Ahmed Anti) کو تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزان و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین۔
عزیزم عبد الباسط اسحاق کو مکرم حافظ علی فورسن صاحب (Hafiz Ali Forson) جبکہ عزیزم مبارک احمد اپوکو کو خاکسار کی زیر نگرانی مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق ملی۔
عزیزم عبدالباسط کو دو سال، دو ماہ اور ۲۱دنوں میں جبکہ عزیزم مبارک احمد کو دو سال، دو ماہ اور ۲۳دنوں میں مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۱۰۰حفاظ قرآنِ کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ۔ ان حفاظ میں سے ۸۴ کا تعلق گھانا جبکہ باقی حفاظ کا تعلق برکینافاسو، بینن، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، پاکستان، ٹوگو اور دی گیمبیا سے ہے۔
مدرسة الحفظ گھانا کے ریکارڈ کے مطابق سب سے کم عرصہ حفظ عزیزم حافظ عبد الوہاب ابو بکر کا ہے جو پانچ ماہ اور دس دن بنتا ہے۔
اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد ۴۰ ہے۔ ان میں سے ۳۶ گھانین نیشنل، ۲ گنی بساؤ،۱ یوکے اور۱ کینیڈین نیشنل ہیں۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلباء کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے نیز ہم سب کو خلافتِ احمدیہ کے زیرِ سایہ قرآن کریم کی بہتر ین رنگ میں میں خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔آمین۔
(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید(مربی سلسلہ)۔ انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)




