افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ برکینا فاسو کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ برکینافاسو کی مجلس شوریٰ۲۰۲۵ء مورخہ یکم و ۲؍نومبر کو نیشنل ہیڈ کوارٹرز واگادوگو کی مسجد بیت المہدی میں منعقد ہوئی۔ ملک بھر سے نمائندگان شوریٰ تشریف لائے اور اجلاس میں شرکت کی۔

یکم نومبر کی صبح شوریٰ کے ليے آنے والے وفود کااستقبال کیا گیا۔ بعد نماز ظہر و عصر نیشنل عاملہ انصار اللہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جبکہ سہ پہر ساڑھے تین بجے مجلس شوریٰ کا اجلاس بصدارت مکرم ناصر اقبال خاں صاحب مبلغ سلسلہ و نمائندہ امیر جماعت برکینافاسو شروع ہوا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد انصاراللہ کا عہد دہرایا گیا پھر دعا ہوئی۔ ممبران شوریٰ کی حاضری لینے کے بعد صدر مجلس انصاراللہ برکینافاسو مکرم ودراگو الیاس صاحب نے استقبالیہ کلمات کہے۔ اس کے بعد نمائندہ مکرم امیر صاحب نے افتتاحی تقریر کی۔ پھر مجلس انصار للہ کا سالانہ بجٹ برائے سال ۲۰۲۶ء پیش ہوا۔ اس سال صدر مجلس اور نائب صدر مجلس صف دوم کا انتخاب بھی ہونا تھا ۔مکرم ناصر اقبال خان صاحب کی زیر صدارت انتخاب کی کارروائی ہوئی۔ بعد ازاں اس سال مجلس شوریٰ کی تجویز پر سب کمیٹی بنائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پہلے دن کی کارروائی اختتام پذیرہوئی۔ سب کمیٹی کا اجلاس رات کو منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی اور سفارشات پیش کیں۔

اگلے روز نماز تہجد سے دن کا آغاز ہوا۔ نماز فجر کے بعد درس دیا گیا۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے اجلاس کی کارروائی زیر صدارت مکرم میاں قمر احمد صاحب امیرجماعت برکینافاسو شروع ہوئی۔ تلاوت کے بعد انصار اللہ کا عہد دہرایا گیا اور دعا ہوئی۔

سیکرٹری سب کمیٹی نے شوریٰ کی تجویز ’’ایک ناصر، جماعت میں موجود نظام رشتہ ناطہ کے ليے کس طرح زیادہ سے زیادہ مفید ہوسکتا ہے‘‘ پر کمیٹی کی سفارشات پیش کیں۔

رپورٹ کے بعد صدر مجلس انصاراللہ برکینافاسو نے اختتامی کلمات کہے اور تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کے ساتھ مجلس شوریٰ اختتام پذیر ہوئی۔ ملک بھر سے ۱۶؍ریجنز کی نمائندگی ہوئی جبکہ کل ۶۹؍ممبران نے شوریٰ میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ مجلس انصار اللہ برکینافاسو کی مساعی میں برکت عطا فرمائے اور مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعتی پروگرامز میں شمولیت کے فوائد

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button