حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… ۱۴؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کے سربراہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ آپ نے فرمایا کہ یہودی برادری کے معصوم افراد کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔ اسلام انسانی جان کے تقدس پر زور دیتا ہے اور ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔ آپ نے واضح فرمایا کہ دہشت گردی اور نفرت اسلام کی حقیقی تعلیمات کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کو تمام مذاہب کے ماننے والوں سے محبت اور ہمدردی کا سلوک کرنا چاہیے۔ متاثرین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔ تفصیلی بیان ملاحظہ ہو الفضل انٹرنیشنل ۱۶؍دسمبر ۲۰۲۵ء

٭…سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد ۱۵؍ہوگئی جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور ایک حملہ آور سمیت چالیس افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور باپ بیٹا تھے، جوابی کارروائی میں پچاس سالہ باپ مارا گیا جبکہ چوبیس سالہ بیٹا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ حملہ آوروں کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ایک مسلمان شخص احمد نے ایک حملہ آور کو قابو کر کے مزید جانی نقصان روکا، تاہم وہ زخمی ہوگیا۔ مسلم کمیونٹی نے تشدد کی مذمت کی ہے۔

٭…سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر شہری کی شناخت احمد الاحمد کے نام سے سامنے آئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق احمد نے جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو کیا اور اس کا اسلحہ چھین کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔ حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں احمد کے بازو پر دو گولیاں لگیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ صارفین اور میڈیا احمد کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

٭…٭…٭

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button