اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے مرکز دارالتبلیغ، بخشی بازار ڈھاکہ میں BRAC University کے طلبہ و طالبات کے لیے تعارفی دورہ مورخہ ۴؍جولائی ۲۰۲۵ء کو منعقد ہوا۔ اس دورے میں یونیورسٹی کے School of General Education سے تعلق رکھنے والے ۴۰؍طلبہ و طالبات نے اپنی لیکچرار نوحہ سبنتا مولیٰ صاحبہ کی سرکردگی میں شرکت کی۔ مہمان وفد کی آمد پر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ آغاز میں تعارف ہوا جس میں مکرم حاجی عبد الاول خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش اور نیشنل عاملہ کے چند ممبران بھی شامل تھے۔ بعد ازاں مکرم حاجی احمد تبشیر چودھری صاحب نائب نیشنل امیر و سیکرٹری امور خارجہ نے جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور تاریخی پس منظر پیش کیا۔ جماعت کے بنیادی عقائد پر مکرم شاہ محمد نورالامین صاحب مبلغ سلسلہ و نیشنل سیکرٹری تربیت نومبائعین نے روشنی ڈالی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا اجلاس ہوا جس میں طلبہ و طالبات نے اپنے سوالات کے جواب پائے۔ کھانے سے تواضع کے بعد مہمانوں کو قرآن کریم کے ۷۶؍زبانوں میں شائع شدہ تراجم کی نمائش دکھائی گئی جسے انہوں نے بے حد سراہا اور اسے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کے لیے جماعت احمدیہ کی مخلصانہ کاوش قرار دیا۔ یہ دورہ BRAC University کے نصاب میں شامل Community Engagement and Action پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔ اختتام پر جماعت کے نیشنل عہدیداران نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی تشریف لانے کی دعوت دی۔ اللہ تعالیٰ اس دورے کے مثبت اور دیرپا ثمرات عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: نویدالرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: گیمبیا میں ’ورلڈ فارماسسٹ ڈے‘ کی تقریب میں احمدیہ ہسپتال، ٹلنڈنگ کی طرف سے شمولیت