مکرم اعزاز احمد صاحب مبلغ سلسلہ نیامے ریجن تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۸؍اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ نائیجر کے دارالحکومت نیامےکی جماعتی مسجد واقع لوسو گونگو میں ایک تبلیغی نشست کا انعقاد بعد نمازعصر کیا گیا جس میں شہر کے مختلف محلوں سے ۵۸؍افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد امیر جماعت احمدیہ نائیجر مکرم اسد مجیب صاحب نے جماعت احمدیہ کے عقائد کا تفصیلی تعارف کروایا جس میں خاص طور پرعقیدہ وفات مسیح ناصری قرآنی آیات و احادیث کی روشنی میں بیان کیا گیا۔ تعارف کے معاً بعدسوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا اور احباب نے مختلف سوالات کے ذریعے جماعت کے عقائد کو مزید پختہ کیا۔ اس پروگرام کا اختتام جماعتی روایات کے مطابق دعا کے ساتھ ہواجس کے بعد شرکاء نے نمازمغرب جماعت کی مسجد میں ہی ادا کی۔ نماز کےبعد تمام شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اللہ کرے کہ یہ پروگرام نیامے شہر میں جماعت کے تعارف کا باعث بنے اور سعید روحوں کو مسیح آخر الزمانؑ کی جماعت میں شامل کرنے والا ہو۔ آمین (رپورٹ:کوثر جمیل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ جرمنی کے چار ممبران کے ليے صوبائی حکومت کی طرف سے تعریفی اسناد