حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم غزوۂ تبوک سے لَوٹے اور جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپؐ نے فرمایا: مدینہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم جو بھی سفر کرتے ہو اور جس وادی کو عبور کرتے ہو تو وہ تمہارے ساتھ ہوتے ہیں۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہؐ! وہ مدینہ میں ہی رہتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: وہ مدینہ میں رہتے ہیں، عذر نے اُن کو روک رکھا ہے۔ (صحیح البخاری كتاب المغازی، حدیث نمبر۴۴۲۳) مزید پڑھیں: عبادت کے لیے مسجد میں آنے والے شخص کے متعلق گواہی