https://youtu.be/OpJCbP1XbUE?si=iKrR0k5WechS6Pnd&t=859 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے سورۃ الفلق کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں: بامحاورہ ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ تُو کہہ دے کہ میں (چیزوں کو) پھاڑ کر (نئی چیز) پیدا کرنے والے ربّ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اُس کے شر سے جو اس نے پیدا کیا۔ اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھا چکا ہو۔ اور گِرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ روز مرّہ دعائیں رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَاتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ (آل عمران:54) ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہم اس پر ایمان لے آئے جو تُو نے اُتارا اور ہم نے رسول کی پیروی کی۔ پس ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں میں لکھ دے۔ اربعین اطفال(چالیس آسان حدیثیں) حدیث نمبر5: اَرْحَامُكُمْ أَرْحَامُكُمْ ترجمہ: تمہارے رشتہ دار آخر تمہارے اولوالارحام ہی ہیں۔ عربی الہام حضرت مسیح موعودؑ اِنِّیْ اَنَـرْتُکَ وَ اخْتَرْتُکَ ترجمہ: مَیں نے تجھے روشن کیا اور چُن لیا۔ (تذکرہ صفحہ 444۔ایڈیشن 2023ء) قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 23 عَادَتْ بِلَادُ الْعُرْبِ نَحْوَ نَضَارَةٍبَعْدَ الْوَجٰى وَالْمَحْلِ وَ الْخُسْرَانٖ ترجمہ: ملک عرب خشک سالی، قحط اور تباہی کے بعد شاداب ہو گیا۔