حضرت معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں سارے دین کا خلاصہ نہ بتاؤں ؟میں نے عرض کیا: جی یا رسول اللہ !ضرور بتائیے۔آپؐ نے اپنی زبان کو پکڑا اور فرمایا اسے روک کر رکھو۔ میں نے عرض کیا :یارسول اللہؐ!کیا ہم جو کچھ بولتے ہیں کیا اس کا ہم سے موٴاخذہ ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا: اے معاذ!حیرت ہے تُو جانتا نہیں کہ لوگ اپنی زبانوں کی کاٹی ہوئی کھیتیوں یعنی اپنے بُرے بول اور بے موقع باتوں کی وجہ سے ہی جہنم میں اوندھے منہ گرائے جاتے ہیں۔ (سنن ابن ماجه كتاب الفتن حدیث: ۳۹۷۳) مزید پڑھیں: سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے