https://youtu.be/dCFURWjOqG4 ٭… جی سیون کے وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کینیڈا میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیےمیں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ ٭…بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ محمد یونس کا قوم سےخطاب میں کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہوگا۔اس سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔ جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی ۲۰۲۴ء کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات فروری ۲۰۲۶ءمیں شیڈولڈ ہیں۔ ٭…ایرانی صدر مسعود پیزشکیاننے ایرانی ٹی وی پر خطاب کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران شہر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑسکتا ہے۔ ٭…٭…٭