نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواستہائے دعا ٭… عبدالرؤوف صاحب سیکرٹری وصایا و سیکرٹری سمعی و بصری بریڈ فورڈ نارتھ، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بہنوئی نوید احمد سعید صاحب آج کل جگر کی خرابی کی وجہ سے شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر نے جگر ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے، کمزوری بہت زیادہ ہے۔ ڈونر کی تلاش ہے اور باقی انتظامات کےليے کوشش کی جا رہی ہے۔ ٭… ارسلان احمد بٹ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ بشریٰ منور صاحبہ کا پیدائشی دل میں سوراخ ہونے کی وجہ سے مورخہ ۲؍نومبر۲۰۲۵ء کو آپریشن ہوا ہے۔ آپریشن محض اور محض خدا تعالیٰ کے فضلوں سے کامیاب ہوگیا ہے۔ الحمدللہ ٭… امۃ الحفیظ اقبال صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی والدہ گذشتہ کئی سال سے بیمار ہیں۔ اب پچھلے کچھ دنوں سے طبیعت بہت خراب ہے۔ خون کی زیادہ کمی ہو گئی ہے اور ساتھ بخار بھی ہے۔ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضان کو معجزانہ طور پر جلد کامل شفاء عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں، پریشانیوں اور دکھ سے محفوظ رکھے۔ آمین ٭…٭…٭ اعلان نکاح ملک اللہ بخش صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پوتی عزیزہ دانیہ ناصر واقفۂ نو بنت ملک ناصر احمد صاحب کا نکاح عزیزم حافظ ذیشان اکبر ابن محمد اکبر ظفر صاحب کے ساتھ مورخہ ۲۵؍اکتوبر۲۰۲۵ء بروز ہفتہ مبلغ ۳؍لاکھ ۹۲؍ہزار روپے بصورت زیور حق مہر پر پڑھایا گیا۔ مورخہ ۲۷؍اکتوبر۲۰۲۵ء بروز سوموار رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ مورخہ ۲۸؍اکتوبر۲۰۲۵ء بروز منگل دعوتِ ولیمہ کا انتظام کیا گیا۔ عزیزہ دانیہ ناصر، طاہر احمد ملک صاحب اور ملک مظفر احمد عارف صاحب کی بھتیجی اور امۃ الرشید ناصرصاحبہ کی بیٹی ہیں اور دونوں بچوں کا تعلق مکرم مولوی محمد حسین صاحبؓ سبزپگڑی والے صحابی حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان سے بھی ہے۔ دانیہ ناصر کی والدہ، مکرم مولوی صاحبؓ کی پڑپوتی اور ذیشان اکبر صاحب کے والد پڑپوتے ہیں۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر لحاظ سے دونوں بچوں اور خاندان کے لیے مبارک اور بابرکت فرمائے۔ آمین