حضرت انس ؓسے موقوفاً مروی ہے کہ جب کامل اطاعت کرنے والا مسلمان چالیس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے مختلف قسم کی بیماریوں مثلاً جنون، برص اور جذام سے محفوظ کر دیتا ہے۔جب پچاس سال کی عمر کا ہو جائے تو اللہ اس کے حساب میں نرمی کر دیتا ہے۔جب ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جائے تو اللہ اسے اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق دے دیتا ہے، اور اس کی بنا پر اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔جب ستّر سال کی عمر ہو جائے تو اللہ اور آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ۔جب اسّی سال کی عمر ہو جائے تو اللہ اس کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے اور اسے ’’اسير اللّٰه فى الارض‘‘ (یعنی زمین میں اللہ کا قیدی) کا خطاب دیا جاتا ہے اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔ (مسند احمد،مسند المكثرين من الصحابة،حدیث: ۵۶۲۶) مزید پڑھیں: وعدہ خلافی کرنا منافق کی ایک علامت ہے