نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں نمایاں کامیابی چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ ریحانہ اریج نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک عزیزہ کا پراجیکٹ برکینافاسو میں سفری سہولت اور سامان کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق تھا جس کے لیے عزیزہ نے ویب سائٹ، ایپلی کیشن اور تحقیقی مقالہ تیار کیا۔ مورخہ ۱۸؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو واگا دوگو کی ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ یونیورسٹی میں تین پروفیسرز پر مشتمل جیوری کے سامنے عزیزہ نے کامیابی سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ جیوری کے صدر نے پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے بیس میں سے انیس پوائنٹس دیے جو پوری کلاس میں سب سے زیادہ تھے۔ تقریب میں جماعت کے ممبران عاملہ اور دیگر معززین شامل ہوئے۔ عزیزہ واقفہ نو ہے اور برکینافاسو میں لجنہ کی نیشنل مجلس عاملہ میں سیکرٹری اشاعت کے طور پر خدمت کی توفیق پا رہی ہے۔ عزیزہ، مکرم چودھری بشیر احمد باجوہ صاحب منڈیکی بیریاں ضلع سیالکوٹ کی پوتی اور حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو ہر میدان میں مزید ترقیات عطا فرمائے۔آمین