حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ! میرا ایک خادم ہے جو غلط کام کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے کیا میں اسے بدنی سزا دے سکتا ہوں؟ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم اُس سے ہر روز ستّر مرتبہ درگزر کر لیا کرو۔ (مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ۹۰ مطبوعہ بیروت) مزید پڑھیں: مسیح محمدیؐ کا نزول اور آپؑ پر ایمان لانے کی تاکید