(مسجد مبارک اسلام آباد، ٹلفوڑد، ۳۱؍اکتوبر ۲۰۲۵ء ) سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ مورخہ ۳۱؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کے آخر میں سانحہ ربوہ میں زخمی ہونے والے احمدیوں کے لیے خصوصاً جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے احمدیوں نیز فلسطینی مسلمانوں کے لیے عموماً دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: ربوہ کی مسجد میں حملے کے واقعے میں جو زخمی ہوئے تھے، ان کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ زیادہ زخمیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور جلد شفائے کامل عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان میں مخالفین کے ہر منصوبے کو ناکام و نامراد کرے۔ ربوہ میں بھی آج ختم نبوت کے نام پہ جلسہ ہو رہا ہے اور مولویوں نے جو گند اور غلاظت بولنی تھی بول رہے ہیں، بول چکے ہیں، اب تو جلسہ ختم ہوچکا ہوگا اللہ تعالیٰ ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ اسی طرح بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ وہاں بھی مخالفین کے بڑے بد ارادے لگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ وہاں بھی ہر احمدی کو محفوظ رکھے۔ فلسطینیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور ظالموں سے نجات دے۔ جنگ بندی جو کہی جاتی ہے وہ تو صرف نام کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں جو واقعات ہوئے ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ صرف نام کی جنگ بندی تھی۔ اللہ تعالیٰ ان مظلوموں کو ظلم سے بچائے اور ظالموں کی پکڑ کرے۔ (آمین) ٭…٭…٭