نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں سانحہ ارتحال احسان محمد باجوہ صاحب سیکرٹری تربیت جماعت احمدیہ روہیمٹن، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں منور احمد نعیم صاحب ابن چودھری رحمت علی صاحب حال مقیم امریکہ مورخہ ۱۹؍اکتوبر بروز اتوار ۷۸؍سال کی عمر میں بقضائے الٰہی امریکہ میں وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند، نہایت ملنسار، ہمدرد اور عزیز و اقارب کا خاص خیال رکھنے والے شفیق انسان تھے۔ مالی قربانیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑے ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین تقریب آمین عطاءالرب چیمہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل قزاقستان تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عزیزم عثمان عدیل ابن کاشف عدیل مبلغ سلسلہ قزاقستان کو قرآن کریم کا پہلادور مکمل کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ۔ مورخہ ۳۰؍ستمبر۲۰۲۵ء کو تقریب آمین منعقد ہوئی جس میں خاکسار نے عزیزم سے قرآن کریم سنا اور اس کے بعد دعا کروائی۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عزیزم، بشیر احمد شاد صاحب کا پوتا اور عبد السمیع طاہرصاحب کا نواسہ ہے، نیز جماعت کاراغندہ سے پہلا بچہ ہے جس نے قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا ہے، فالحمدللہ علیٰ ذالک احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عزیزم کے دل کو قرآن کریم کی محبت اور انوار سے بھر دے اور قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے، سمجھنے نیز اس کی تمام تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اعلان نکاح چودھری مبارک احمد صاحب کینیڈا سے یہ اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاکسار کے بیٹے عزیزم ہریر احمد کینیڈا کا نکاح عزیزہ ندا وسیم بنت وسیم احمد ودود صاحب آف قادیان کے ساتھ مورخہ ۲۴؍جنوری ۲۰۲۵ء بعد از نماز جمعہ بمقام مسجد بیت الرشید لندن ساؤتھ، کینیڈا عمل میں آیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک مکرم ہادی علی چودھری صاحب (مبلغ سلسلہ و نائب امیر کینیڈا) نے خطبہ نکاح پڑھایا اور دعا کروائی۔ بعد ازاں اس تقریب میں تمام شاملین کی ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔ دعوت ولیمہ کا انعقاد مورخہ ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۵ءکو پُر وقار تقریب میں ہوا۔ تقریب کے آغاز میں مکرم لال خان ملک صاحب امیرجماعت احمدیہ کینیڈا نے دعا کروائی۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شادی کو ہر دو خاندانوں کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور دین و دنیا کی نعمتوں سے اس جوڑے کو سر فراز فرمائے۔ آمین اعلان ولادت فرہاد رانا صاحب مبلغ سلسلہ امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ (صباحت رانا جٹالہ بنت شہزاد و عزیزہ رانا آف میریلینڈ) اور بہنوئی (احسان جٹالہ ابن رمضان الحق جٹالہ آف کیلیفورنیا) کے ہاں توام اولاد یعنی ایک بیٹا اور بیٹی مورخہ ۱۵؍اکتوبر ۲۰۲۵ءکو پیدا ہوئے۔ بیٹا:ارحان الحق جٹالہ بیٹی:ارحا رانا جٹالہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچوں کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ بچوں کی فعال صحتیاب لمبی زندگی نیز والدین، دونوں خاندانوں اور جماعت کے لیے مفید وجود نیز خلیفہ وقت کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔