امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۱۲؍دسمبر۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’آج کل کے زمانہ میں دیکھ لیں، کالجوں یونیورسٹیوں میں ابتدا میں دوستی ہوتی ہےلڑکے لڑکی کی اور کہا یہ جاتا ہے کہ بس صرف دوستی ہے،سٹوڈنٹ ہیں، اور اس کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ اور جو اس طرح دوستی کرنے سے منع کرے اسے سخت برا بھلا کہا جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ جہاں پچھتاوے کے سوا کچھ اَور نہیں رہتا۔تو یہ اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ اور یہی ہے جو شیطان آہستہ آہستہ اپنا کام دکھاتا ہے۔‘‘ (مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)