ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ’’تجارت میں ترقی کرنے کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت فیصلہ کرے کہ فلاں چیزاپنی جماعت کے لوگوں کی ساختہ ہی لیں گے۔مثلاً جرابیں اپنی جماعت کی بنائی ہوئی یا ان لوگوں کی بنائی ہوئی جو اس تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اور ہمارے ساتھ تعاون کریں گے، ان سے لیں گے۔تین سال تک اگر یہی طریق جاری رکھا جائے تو اس چیز کے فروخت کرنے والے تاجر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں اور پھر بغیر خاص مدد کے دوسروں کو زِک دے سکتے ہیں۔‘‘ (انوارالعلوم جلد ۱۰ صفحہ ۱۰۳) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)