https://youtu.be/TQu8opyKbb4 اللہ تعالیٰ کے فضل سے میلاد النبی کی مناسبت سے سیرالیون کی جماعتوں کے علاوہ احمدیہ سکولز نے بھی جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی جن میں احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت احباب اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شامل ہوئی۔ مقررین نے سیرت رسولﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جن میں رحمۃللعالمین اور انسانی حقوق کے پہلو نمایاں تھے۔ ملک کے تینوں احمدیہ ایف ایم ریڈیوز نے خصوصی پروگرامز مقامی زبانوں میں پیش کيے۔ اسی طرح مورخہ ۴؍ستمبر ۲۰۲۵ءکو فری ٹاؤن میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے جلوس نکالا گیا جو،’’Upgun جنکشن‘‘ سے شروع ہو کر فری ٹاؤن کے مصروف کاروباری علاقوں سے گزرتا ہوا فری ٹاؤن سنٹرل مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔ یہ فاصلہ اڑھائی کلومیٹر کے قریب ہے۔ جلوس میں ویسٹرن ریجن کے خدام و اطفال کی کثیر تعداد بھی شامل ہوئی۔ جلوس کے اختتام پر سنٹرل مسجد میں اہل سنت اور اہل تشیع کے علاوہ جماعت احمدیہ کے نمائندگان نے تقاریر کیں جن کو اخبارات، نیشنل ریڈیو، ٹی وی اور مختلف ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا۔ اسی طرح جماعت احمدیہ کے نمائندگان سے انٹرویو بھی لیا گیا۔ (رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: بینن میں فوج کے شہداء کی بیوگان و یتامیٰ کی امداد