خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز جمعة المبارک مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم عزیزم الحسن عابد ابن مکرم الحسن آدم صاحب نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ عزیزم JHS1مکمل کرنے کے بعد اکتوبر ۲۰۲۳ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے تھے اور دو سال ۱۷؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ بحیثیت استاد مورخہ ۱۷؍اکتوبر بروز جمعةالمبارک مکرم حافظ علی فورسن صاحب نے ان سےآخری سبق سنااور تکمیل حفظ پر سب نے اس نئے حافظ کو مبارکباد دی۔ مدرسۃ الحفظ کے آغاز (یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۹۷؍طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ، اِس وقت مدرسة الحفظ گھانا میں ۴۱؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق گھانا، گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔ (رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مربی سلسلہ و انچارج مدرستہ الحفظ گھانا) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ مڈغاسکر کے ریجنل جلسہ جات ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد