https://youtu.be/Q0tmBf9k4w4?si=XZfbtyOm08zpSLJl&t=728 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے چھ ارکانِ ایمان 6۔ تقدیر پر ایمان لانا جن باتوں پر ایک مسلمان کو ایمان لانا چاہیے اُن میں سے ایک ‘‘تقدیر’’ بھی ہے۔ انسان اپنی کوشش اور محنت سے ایک کام کرتا ہے جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس کے علم اور مرضی کے مطابق ملتا ہے۔ آدمی کی کوشش اور محنت کو تدبیر کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی مرضی اور اُس کے علم کے مطابق نتیجہ نکلنے کا نام تقدیر ہے۔ انسان کی کامیابی کے لیے تدبیر اور تقدیر دونوں ضروری ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تدبیر میں کوئی کمی نہ رہنے دیں۔ اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں بھی مانگتے رہیں کہ وہ اپنی مہربانی سے ہمارے کام پورے فرمادے ہمارا خدا ہماری دعائیں سنتا ہے اور وہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ وہ اپنی تقدیر پر بھی غالب ہے اس کے لیے کوئی بات انہونی نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی سے دعا کرنے سے بری تقدیر بھی اچھی تقدیر میں بدل سکتی ہے جیسا کہ حضرت امیرالمومنین حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو! زورِ دعا دیکھو تو ٭… ٭… ٭ روز مرّہ دعائیں رَبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ(المومنون: 119) ترجمہ: اے میرے ربّ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔ اربعین اطفال(چالیس آسان حدیثیں) حدیث نمبر 2: اِجْتَنِبُوا الْغَضَبَ ترجمہ: سخت غصہ سے بچو اردو الہام حضرت مسیح موعودؑ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 20 جَاءُوْكَ مَنْهُوْبِيْنَ كَالْعُرْيَانٖ فَسَتَرْتَهُمْ بِمَلَاحِفِ الْإِيْمَانٖ ترجمہ: وہ آپؐ کے پاس لُٹے پٹے برہنہ شخص کی مانند آئے تو آپؐ نے اُنہیں ایمان کی چادروں سے ڈھانپ دیا۔