فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 03 دسمبر 2013ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔ اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ ڈاکٹر منصورہ شمیم صاحبہ بنت مکرم شمیم احمد صاحب کا ہے۔ یہ سوئٹزرلینڈ میں رہتی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم ڈاکٹر عطاء العلیم بھٹی صاحب ابن مکرم عبدالقدیر بھٹی صاحب کراچی کے ساتھ دس لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دولہن کے وکیل ان کے بھائی مکرم کلیم احمد صاحب ہیں اور دولہا کے بھی وکیل مومن طاہر صاحب ہیں۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔یہ جو ڈاکٹر صاحبہ ہیں، پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ Basically سائنس دان ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی Researcherہیں۔ خدا تعالیٰ کرے کہ یہ نکاح، یہ شادی جو طے پا رہی ہے ہر لحاظ سے بابرکت ہو اور جس اخلاص و وفا سے ان کا خلافت ا ور جماعت سے تعلق ہے، اللہ تعالیٰ آئندہ نسلوں کو بھی اس تعلق پر قائم رکھے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ نکاح کے اعلان اور فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے رشتہ کے بابرکت ہونے کیلئے دعا کروائی اور فریقین کو شرف مصافحہ بخشتے ہوئے مبارک باد دی۔ (مرتبہ : ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس،لندن)