فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 17 نومبر 2013ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اس وقت مَیں دو نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ سلمہ سوسن فاروقی کا ہے جو واقفہ نو ہیں مکرم رفیع احمد فاروقی صاحب کینیڈا کی بیٹی ہیں ان کا نکاح عزیزم محمداسماعیل وقفِ نو ابن مکرم ڈاکٹر محمد ظفراللہ صاحب گھانا کے ساتھ دس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ حضور انور نے فرمایا:۔یہ گھانا میں رہتے ہیں تو کنیڈین ڈالرسے کیسے ؟کہاں ہیں فاروقی صاحب ؟ فاروقی صاحب نے عرض کیا کہ وہ تو گھانا میں رہتے ہیں لیکن لڑکی کینیڈا کی ہے۔ حضور انور نے فرمایا لڑکی کینیڈا میں رہتی ہے لیکن لڑکا تو گھانا میں ہے؟ پھر حضور انور نے فرمایا:۔دولہن کے ولی اس کے والد ہیں اور دولہا کے وکیل بخاری ٹومی کالون صاحب ہیں۔ فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لڑکے کے وکیل مکرم بخاری ٹومی کالون صاحب سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: دوسرا نکاح عزیزہ سعدیہ قمر واقفہ نو کا ہے جو ذوالفقار احمد قمر صاحب کی بیٹی ہیں۔ اس کا نکاح عزیزم ذوالقرنین چوہدری ابن مکرم محمد اکرم چوہدری صاحب آف مچم کے ساتھ دس ہزار پاونڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ یہ رشتے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ نیک نسل ان سے پیدافرمائے۔ ان کو بھی دین پر قائم رکھے۔ اور ان کی نسلوں کو بھی دین پر قائم رکھے۔ خلافت اور جماعت سے وفا کا تعلق رکھنے والے ہوں۔ اور جو واقفہ نو اور وقفِ نو ہیں ، یہ اپنے وقف کو صرف ٹائٹل نہ سمجھیں بلکہ اس کا حق ادا کرنے والے ہوں۔ دونوں نکاحوں کے اعلان اور فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی اور فریقین کو شرف مصافحہ بخشتے ہوئے مبارکباد دی۔ (مرتبہ : ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہشعبہ ریکارڈدفتر پی ایس، لندن) ٭…٭…٭