اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ شال شیڑی، بنگلہ دیش میں مورخہ ۲۰؍جون ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک ایک وصیت سیمینار منعقد ہوا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’وصیت کی ضرورت اور فوائد‘‘از مکرم صالح احمد صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور ’’موصیان کی ذمہ داریاں‘‘ از مکرم ایس ایم محمود الحق صاحب معلم وقف جدید۔ نیز اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کی روشنی میں پچاس فیصد چندہ دہندگان کو نظام وصیت میں شامل کرنے اور اپنی زندگی میں حصہ جائیداد ادا کرنے کے اہم نکات بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں سوال و جواب کا اجلاس رکھا گیا تھا جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کا اختتام صدر اجلاس کی تقریر اور دعا کے ساتھ ہوا۔ اس سیمینار میں کُل ۳۶۵؍احباب نے شرکت کی۔ الحمدللہ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭