مکرم رفیق احمد کاشف مبلغ سلسلہ و ایڈمنسٹریٹر احمدیہ کلینک پورتونووو (Porto Novo) بینن (Benin) تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے احمدیہ کلینک پورتو نووو کو کئی سال سے خدمت انسانیت کی توفیق مل رہی ہے۔ اگست ۲۰۲۵ء میں پانچ مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان کیمپس کے ذریعہ ۲۱۸؍افراد مستفیض ہوئے۔ اسی تسلسل میں ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کی بھی توفیق ملی۔ الحمدللہ اس کیمپ میں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ مفت کیے گئے اور اُن کے نتائج کے بعد ڈاکٹر نے تمام مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اِس کیمپ کے ذریعہ ۵۶؍افراد کی خدمت کی توفیق ملی۔ اسی دن ہسپتال میں نیشنل بلڈ بینک کے ادارہ کے تعاون سے عطیہ خون کے کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کے ذریعہ ۱۵؍بیگ خون عطیہ کیا گیا۔ اِس کیمپ کے ليے مجلس خدام الاحمدیہ بینن نےخصوصی تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ بینن کو مزید خدمات کی توفیق عطا فرماتا جائے۔ آمین (رپورٹ: مرزا فرحان بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: ڈائریکٹر آف ہیلتھ کا نائیجر میں جماعتی کلینک اور مشن ہاؤس کا دورہ