ویمنز کرکٹ ورلڈکپ:۳۰؍ستمبر سے ۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء تک خواتین کا ایک روزہ عالمی ٹورنامنٹ بھارت کی میزبانی میں کھیلا جارہا ہے۔افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔بھارت نے مقررہ ۴۷؍اوورز میں ۲۶۹؍رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم ۲۱۱؍رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکے خلاف ۸۹؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے Ashleigh Gardner نے ۱۱۵؍رنز بنائے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ کولمبو میں ہوا، پاکستانی ٹیم صرف۱۲۹؍رنزپرڈھیرہوئی اور بنگلہ دیش نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔ انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹیم ۶۹؍رنزپرآل آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ نے بغیرکسی وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پوراکیا۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ بھارت نے پاکستان کو ۸۸؍رنز سے شکست دی۔جنوبی افریقا نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈکے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کی Tazmin Brits نے ۱۰۱؍رنز بنائے جو کہ اس سال ان کی پانچویںسینچری ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ،افریقہ ریجن: ۲۰۲۶ء کے مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا افریقن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ زمبابوے نے جیت لیا۔ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں زمبابوے نےنمیبیاکے خلاف ۱۶۸؍رنز کاہدف تین وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا۔یوں زمبابوے اور نمیبیا نے آئندہ برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فٹ بال:یوئیفاچیمپئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG)نے بارسلونا کے خلاف ایک کے مقابلہ میں دوگول سے کامیابی حاصل کرلی۔بارسلونا نے کھیل کے ۱۹ویں منٹ میں گول کرکے سبقت حاصل کی تاہم پی ایس جی نے ۳۸ویں منٹ میں میچ برابر کیا اور پھرکھیل کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے فتح اپنے نام کی۔دیگرمقابلوں میں جرمن کلب ڈورٹمنڈ نے ایتھلیٹک کلب کو ۴۔۱؍سے شکست دی۔وِیاریال بمقابلہ یووینٹس اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ مناکو ۲۔۲؍گول سےبرابرہوا۔انگلش کلب آرسنل نے اپنا میچ ۲۔صفر سے جیتا۔پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست جرمن کلب بائرن میونخ نے Pafosکے خلاف ۵۔۱؍سے فتح حاصل کی۔ انگلش پریمیئرلیگ میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے میچز میں آرسنل نے ویسٹ ہیم کے خلاف دو،صفر سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔لیورپول کو چیلسی کے ہاتھوں ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ دیگرمقابلوں میں مانچسٹرسٹی نے برینٹفورڈکو ۱۔صفر،مانچسٹریونائیٹڈ نے سنڈرلینڈکو۲۔صفر،نیوکاسل نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۲۔صفر،اور آسٹن ولا نے برنلی کو۲۔۱؍سے ہرایا۔ (ن م طاہر) مزید پڑھیں: جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد