حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ کچھ کلمات ایسے ہیں جس نے بھی ان کو اپنی مجلس سے اٹھتے ہوئے تین مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ ان کے طفیل اُس کے وہ گناہ جو اس نے وہاں کیے ہوں گے ان کو ڈھانک دے گا اور جس نے یہ کلمات کسی خیر کی مجلس میں اور ذکر الٰہی کی مجلس میں پڑھے تو ان کے ساتھ اس پر مہر کر دی جائے گی اور وہ کلمات یہ ہیں : سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ اے اللہ! تُو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے۔ تیرے سوا کوئی معبودنہیں۔ میں تجھ سے بخشش کا طلبگار ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔ (سنن ابی داؤد کتاب الأدب باب فی کفارۃ المجلس حدیث ۴۸۵۷) مزید پڑھیں: سب سے افضل کلمہ