مکرمہ سفینہ ماہم صاحبہ جنرل سیکرٹری مجلس ویانا تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار لجنہ اماء اللہ ویانا، آسٹریا کو بیت الطاہر، ویانامیں اپنا لوکل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اجتماع کے افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عہد سے ہوا۔ مکرمہ امینہ اشرف صاحبہ صدرلجنہ اماءاللہ مجلس ویانا کی افتتاحی تقریر کے بعد ایک نظم پیش کی گئی۔ بعدازاں ناصرات الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے علمی مقابلہ جات کا باقاعدہ الگ الگ ہال میں آغاز ہوا۔ مقابلوں کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ مکرمہ سیکرٹری صاحبہ تربیت مجلس ویانا نے ‘تربیت اولاد’ کے متعلق چند انمول نصائح از منہاج الطالبین بیان کيں۔ اختتامی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ سیکرٹری تعلیم نے لجنہ اماءاللہ کے اجتماع کی رپورٹ پڑھ کر سنائی اور سیکرٹری ناصرات نے ناصرات کے اجتماع کی رپورٹ پڑھی۔ مکرمہ صدر صاحبہ مجلس ویانا نے پوزیشن حاصل کرنے والی ناصرات اور ممبرات لجنہ اماءاللہ میں انعامات تقسیم کيے، تقریر کی اور آخر پر دعا کروائی۔ اس اجتماع میں ۳۶؍ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ۱۶؍ناصرات اور ایک خصوصی مہمان شامل ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین (رپورٹ:مبارک احمد فرخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ضلع ویسٹرن اربن سیرالیون کے تحت سیمینار واقفین نو کا انعقاد