حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ تحریک جدید کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ‘‘میں نے کہا ہے کہ مَیں نے تحریک جدید جاری کی مگر یہ درست نہیں۔ میرے ذہن میں یہ تحریک بالکل نہیں تھی اچانک میرے دل پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ تحریک نازل ہوئی۔ پس بغیر اس کے کہ میں کسی قسم کی غلط بیانی کا ارتکاب کروں مَیں کہہ سکتا ہوں کہ وہ تحریک جدید جو خدا نے جاری کی۔ میرے ذہن میں یہ تحریک پہلے نہیں تھی، میں بالکل خالی الذہن تھا اچانک اللہ تعالیٰ نے یہ سکیم میرے دل پرنازل کی اورمیں نے اسے جماعت کے سامنے پیش کردیا۔پس یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے۔’’ (خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۷؍نومبر۱۹۴۲ء مطبوعہ الفضل۲؍دسمبر۱۹۴۲ء) مزید پڑھیں: باؤباب۔ زندگی کا درخت