مکرم غلام احمد عابد صاحب ناظم اشاعت وان ایسٹ، کینیڈا اپنے ریجن کے اجتماع کی رپورٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ وان ایسٹ ریجن کو مورخہ ۱۰؍اگست ۲۰۲۵ء بروز اتوار اپنا سالانہ اجتماع مسجد بیت الاسلام کمپلیکس میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ رجسٹریشن کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز پونے گیارہ بجے ہوا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب نائب صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد مکرم نورالدین فاتح صاحب نائب قائد تبلیغ نے تقریر کی۔ صدر اجلاس نے اپنی افتتاحی تقریر میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم عمران شرما صاحب اور طلحہ جلال صاحب نے علی الترتیب علمی اور ورزشی مقابلہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ ظہرانہ اور نماز ظہر و عصر کے وقفہ کے بعد بھی مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم محمود اکبر صاحب لوکل امیر جماعت احمدیہ وان نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد لوکل امیر صاحب نے مقا بلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مکرم زعیم اعلیٰ صاحب نے لوکل امیر صاحب، تمام شاملین اجتماع اور مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد ریفریشمنٹ سے تمام شاملین کی تواضع کی گئی۔ اجتماع میں ۲۰۰؍سے زائد انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کینیڈا کے سینتالیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد