چھلکے والا کیلا ایک بے وقوف شخص چھلکے سمیت کیلا کھانے لگا۔ کسی نے اُسے ٹو کا : اِسے چھیل تو لو ۔ بے وقوف : چھیلنے کی کیا ضرورت ہے۔ مجھے معلوم ہے اِس کے اندر کیا ہے؟ درست دانت مریض: ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ میر اغلط دانت نکال دیتے ہیں۔ ڈاکٹر : آج میں صحیح دانت نکالنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ مریض: وہ کیسے؟ ڈاکٹر : کیونکہ آپ کے منہ میں صرف ایک دانت بچا ہے۔ بحری جہاز اور سوئی استاد: بحری جہاز کیوں تیرتا ہے اور سوئی کیوں ڈوبتی ہے؟ اسد : جناب ۔ واضح ہے کہ جہاز تیر نا جانتا ہے اور سوئی تیر نا نہیں جانتی۔ جن بھوت ماں: بیٹا باورچی خانے میں مت جانا ۔ وہاں جن بھوت ہیں ۔ بیٹا: پھر تو مٹھائی اور پھل وہی کھاتے ہوں گے۔ آپ ایسے ہی مجھ پر شک کرتی تھیں۔ مزدوری شریف آدمی : تم ایسے بُرے کپڑے دھوتے ہوکہ پھاڑ کر ایک کے دو کر دیتے ہو۔ دھوبی: جناب میری شرافت بھی تو دیکھو۔ آپ سے صرف ایک کپڑے کو صاف کرنے کی مزدوری وصول کرتا ہوں ۔ ایک روپیہ بچہ رو رہا تھا۔ باپ نے رونے کی وجہ پوچھی تو بچے نے کہا: ایک روپیہ دیجیے تب بتاؤں گا۔ باپ نے جلدی سے روپیہ دیا اور کہا: بتاؤ کیوں رورہے تھے؟ بچہ : میں اسی لیے تو رورہا تھا۔ کنواں باجی (اخبار پڑھتے ہوئے ): ایک شخص کنویں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مناّ : بے وقوف جب کنویں میں گرا ہی تھا تو پانی سے ہاتھ دھو لیتا۔ ٭… ٭… ٭… ٭… ٭