حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰ ة والسلام فرماتے ہیں کہ ’’قرآن تمہارا محتاج نہیں پر تم محتاج ہو کہ قرآن کو پڑھو، سمجھو اور سیکھو جبکہ دنیا کے معمولی کاموں کے واسطے تم استاد پکڑتے ہو تو قرآن شریف کے واسطے استاد کی ضرورت کیوں نہیں؟(ملفوظات جلد پنجم صفحہ245 ایڈیشن 1988ء) حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ ’بعض اوقات ہماری جماعت کے طالب علم مجھے امتحانوں میں کامیابی کی دعا کیلئے کہتے ہیں اور گو یہ ایک معمولی سی بات ہوتی ہے ۔لیکن میں اُن کے واسطے توجہ کے ساتھ دعا کرتا ہوں کہ اِس طرح اُن کو دعا کی طرف رغبت اور خیال پیدا ہو‘ ۔ (سیرت المہدی جلد اول صفحہ 359)