https://youtu.be/5mCq4pKyMaU ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ:۹تا۲۸؍ستمبر۲۰۲۵ء بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ایشیاکپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا۔دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کانٹے دارمقابلہ کےبعدپانچ وکٹوں سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین آغازکیا، صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کے مابین پہلی وکٹ پر۸۴؍رنزکی ساجھےداری بنی۔صاحبزادہ فرحان نے ۵۷؍جبکہ فخرزمان نے ۴۶؍رنزبنائے۔ایک موقع پر ۱۱۳؍کے سکورپر پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا، جس کے بعد یکے بعددیگرے پاکستا نی بلےباز اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم ۱۴۶؍رنزپرآؤٹ ہوگئی۔کلدیپ یادیونے۳۰؍رنزکے عوض چارکھلاڑیوں کاشکارکیا،جسپریت بمرا، اکشر پٹیل اور وارن چکرورتھی نے ۲،۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغازاچھا نہ تھا،۲۰؍کے مجموعی سکورپراس کے تین بلےباز واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔اس کے بعدTilak Varma نےلاجواب بلےبازی کا مظاہرہ کیا۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں انہوں نے Sanju Samson کے ساتھ ۵۷؍ جبکہ پانچویں وکٹ Shivam Dube کے ساتھ مل کر۶۰؍رنزکا اضافہ کیا اوراپنی ٹیم کو نوِیں بارایشیاکپ کا چیمپئن بنادیا۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔تلک ورمامیچ جبکہ ابھیشک شرماٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔اس ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کافی تنازعات سامنے آئے،بھارتی کپتان اور ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکارکیا،فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ تصاویرنہیں بنوائیں اور فائنل جیتنے کے بعدایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی جوکہ پی سی بی کے بھی چیئرمین اور پاکستان کے وزیرداخلہ بھی ہیں،سےٹرافی اورمیڈل وصول کرنے سے بھی انکارکیا ۔ ویسٹ انڈیزبمقابلہ نیپال: کرکٹ کے میدان میں ابھرتی ہوئی ٹیم نیپال نے دومرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکوتین میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریزکے پہلے دو مقابلوں میں شکست دےکرتاریخ رقم کردی۔شارجہ میں ہونے والے پہلے میچ میں نیپال نے ۱۴۸؍رنز بنائے جس کے جواب میں جزائرغرب الہندکی ٹیم ۱۲۹؍رنزبناسکی۔دوسرے میچ میں نیپال نے ۱۷۳؍رنزبنائے ،آصف شیخ نے ناٹ آؤٹ۶۸؍جبکہ Sundeep Jora نے ۶۳؍رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم صرف ۸۳؍رنز پر ڈھیرہوگئی۔نیپال کی جانب سے محمدعادل عالم نے ۲۴؍رنزکےعوض چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ: انگلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی Chris Woakes نے انٹرنیشنل کرکٹ کوخیربادکہہ دیا۔انہوں نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے ۶۲؍ٹیسٹ میچز میں۲۰۳۴؍رنز بنائےاور۱۹۲؍وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ کرس ووکس نے۱۲۱؍ایک روزہ اور۳۳؍ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔وہ ۲۰۱۹ء اور۲۰۲۲ء کی عالمی چیمپئن انگلینڈٹیم کا بھی حصہ تھے۔ فٹ بال:انگلش پریمیئرلیگ میں کرسٹل پیلس نے لیورپول کو ایک کے مقابلہ میں دوگول سے شکست دے کرپوائنٹس ٹیبل پرتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔فاتح ٹیم کی جانب سے Eddie Nketiahنے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے دیگر میچز میں آرسنل نے نیوکاسل کو ۲۔۱،سنڈرلینڈنے ناٹنگھم فاریسٹ کو۱۔صفر،آسٹن وِلانے فلہم کو۳۔ا،اورمانچسٹرسٹی نے برنلی کو۵۔۱؍سے شکست دی۔مانچسٹریونائیٹڈکوبرینٹفورڈ جبکہ چیلسی کو برائٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ٹینس:لیورکپ ۲۰۲۵ء (Laver Cup)میں ٹیم ورلڈ نے فتح حاصل کرلی۔۱۹تا۲۱؍ستمبرسان فرانسسکو میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ٹیم ورلڈ اورٹیم یورپ کے سات سات کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں آمنے سامنے ہوئے۔ٹیم ورلڈ نے ۹؍کے مقابلہ میں ۱۵؍پوائنٹس سے ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ گولف:لانگ آئی لینڈ،نیویارک میں ہونے والا رائیڈرکپ یوروپین ٹیم نے۱۳؍کے مقابلہ میں ۱۵؍پوائنٹس سے جیت کراپنے اعزازکا کامیاب دفاع کیا۔اس ٹورنامنٹ میں یوایس اے کی ٹیم کی قیادتKeegan Bradleyنے کی جبکہ یوروپین ٹیم کے کپتانLuke Donaldتھے۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭