اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ مجلس خدام الاحمدیہ ضلع ویسٹرن اربن سیرالیون کی زیر قیادت مسجد بیت السبوح، کِسی ڈاک یارڈ، فری ٹاؤن میں ایک بابرکت سیمینار واقفین نو منعقد ہوا۔ صدارت کی سعادت نائب صدر اوّل مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون مکرم ذیشان محمود صاحب (مبلغ سلسلہ) کو حاصل ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں اِن موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’واقفین نو کے والدین کو ہدایات‘‘ از مولوی عبد الرحمٰن کمارا صاحب، ’’تحریک وقف نو کا مقصد‘‘ از مولوی جبریل احمد کمارا صاحب اور ’’حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے خطبہ بابت وقف نو کا خلاصہ‘‘ از مولوی عبد اللائی باری صاحب (قائد ضلع)۔ اختتامی کلمات میں صدر مجلس نے حضرت مریمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کے نمونوں کا ذکر کرتے ہوئے واقفین نو کو خلفائے کرام کی توقعات سے آگاہ کیا۔ جلسہ کے اختتام پر دعا کروائی گئی جس کے بعد تمام واقفین نو اور ان کے والدین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط تحریر کیے۔ نیشنل شعبہ وقف نو سیرلیون کی جانب سے شاملین کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔ الحمدللہ، اس بابرکت پروگرام میں ۲۵؍واقفین نو اور واقفات نو اور دس والدین سمیت کل ۳۵؍افراد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ تمام واقفین نو کو اپنے علمی و عملی اور تربیتی معیار کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی توقعات کے مطابق بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭