حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ؓسے ایک کشف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میری جماعت سے کہہ د و کہ یہ دعا بہت کثرت سے پڑھیں ۔ رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ (آل عمران :۹) اے ہمارے ربّ! ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا بعد اس کے جو تو نے ہمیں ہدایت دی۔ اور ہمیں اپنے حضور سے رحمت عطا کرنا یقیناً تو بہت عطا کر نے والا ہے۔(الفضل ۳؍جنوری ۱۹۷۴ءصفحہ۴) (خزینۃ الدعا، ادعیۃ المہدی صفحہ ۲۱۷-۲۱۸)