ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک احمدی زخمی جبکہ تین احمدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیااحمدیوں کے پانچ ڈیروں کو آگ لگانے کی اطلاعاتایک احمدی کی دکان کو بھی آگ لگا دی گئی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک احمدی خاتون کی وفات پر تدفین میں رکاوٹ اور اس کے بعد ہونے والی کشیدگی اور مقدمات کے اندراج کے بعد علاقہ میں صورتحال کشیدہ تھی اور مخالفین وقتا فوقتا احمدیوں کو ہراساں کر رہے تھے۔ آج ۲۸؍ ستمبر کو مخالفین نے پہلے ایک احمدی کو پکڑ کر مارا اور پھر بعض احمدیوں کو زدوکوب کیا۔ بعد ازاں انتہاپسند ہجوم کی شکل میں جمع ہوئے اور احمدیوں کے ڈیروں کو آگ لگا دی۔ نیز فائرنگ کی جس کی نتیجہ میں ایک احمدی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک ڈیرے پر موجود کار،ٹریکٹر اور کیری ڈبے کو بھی آگ لگادی گئی۔ موقع پر پولیس موجود ہے۔ یہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔ مزید معلومات میسر آنے پر دوبارہ آپ کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔