اللہ تعالیٰ کے فضل سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالب علم عزیزم مرزا عفّان احمد ابن مکرم ڈاکٹر مرزا طاہراحمد صاحب نے عرصہ چار سال میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمدللہ۷۲ ہو چکی ہے، جبکہ۳۰؍طلبہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے تین طلبہ امریکہ، ایک طالب علم لائبیریا اور ۵؍طلبہ ویسٹرن کینیڈا سے آن لائن روزانہ کلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالے اور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین (رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا) مزید پڑھیں: حفظ القرآن سکول کینیڈا کے اکہترویں(۷۱)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن