اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گھاڑورہ، بنگلہ دیش میں مورخہ ۲۰؍جون ۲۰۲۵ء کو وصیت سیمینار منعقد ہوا۔ نماز جمعہ کے بعد تلاوت قرآن کریم اور نظم کے ساتھ پروگرام کا آغاز مکرم ایس ایم ابراہیم صاحب صدر جماعت گھاڑورہ کی صدارت میں ہوا۔ مقررین نے نظام وصیت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کیں۔ مکرم ایس ایم عرفان احمد صاحب نے نظام وصیت کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’نظام وصیت کی اہمیت اور ضرورت‘‘ از مکرم ناصر احمد صاحب مبلغ سلسلہ، ’’نظام وصیت کی افادیت‘‘ از مکرم موسیٰ میاں صاحب اور ’’موصیان کی ذمہ داریاں‘‘ از مکرم معروف احمد ہزاری صاحب سیکرٹری وصایا۔ بعد ازاں سوال و جواب کا اجلاس ہوا جس میں شاملین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر پر صدر اجلاس نے اختتامی تقریر کی اور دعا کے ساتھ سیمینار کا کامیاب اختتام ہوا۔ اس پروگرام میں کُل ۵۱؍احباب نے شرکت کی۔ الحمدللہ (رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)